اردو

urdu

ETV Bharat / city

پی اومینزایگزام کے دوران ویڈیو گرافی کا مطالبہ - ویڈیو گرافی

ریاست جموں و کشمیر میں 'ایک جٹ جموں' کے چیئرمن انکور شرما نے جموں کشمیر بینک کے پی او مینز اگزام کو پوری شفافیت سے ویڈیو گرافی کرانے کا مطالبہ کیا۔

ایک جٹ جموں کے چیئرمن انکور شرما

By

Published : May 21, 2019, 2:40 PM IST

انکور شرما نے کہا کہ ایک بار پھر جے کے بینک نے ایک ریجن کو فائدہ پہنچانے کی بات کی ہے۔اور جموں میں کٹ آف 63 اور کشمیر میں محض 41 فیصدی رکھا ہے۔جو بڑی بدعنوانی کرنے کی کوشش ہے۔کیوں کہ جے کے بینک پہلے بھی کئی بدعنوانی کی ہے۔

انکورشرما نے مزید کہا کہ جے کے بینک پی او کی پوسٹ کو بھی بینک نے ڈسٹرک کیڈر کی پوسٹ بنا دیا جب کہ اس کے پی او باہری ملکوں میں بھی جاسکتے ہیں۔

انکور شرما نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور اس معاملے کی پوری سچائی سامنے آسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details