جموں ڈیولمپنٹ اتھارٹی Jammu Development Authority کی جانب سے بن تالاب اور روپ نگر میں حالیہ دنوں میں چلائی گئی انہدامی کارروائی میں ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان سردی کے ایام اور کورونا صورتحال میں گوجر بکروال طبقہ کے بچوں،بچیوں،خواتین کو سڑکوں پر رہنے کو مجبور کر دیا۔اس کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جانی چاہیے کم ہے۔
ان باتوں کا اظہار شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خانAshiq Hussain, President of Shia Federation of Jammu Province نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
خان نے کہا کہ انتظامیہ کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ والی پالیسی اپنا کر جموں کے امن کو زخ پہنچانا چاہتی ہے۔ لیکن اس کی یہ کوششیں کامیاب نہ ہوں گی۔
خان نے زور دے کر کہا کہ اگر سرکاری زمین پر سے ناجائز قبضہ ہٹانا illegal Construction مقصد ہے تو ایک دو مرلے پر ہٹائے جانے سے بہتر ہزاروں لاکھوں کنال اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا جائیں۔
صدر فیڈریشن نے کہا کہ اس جابرانہ و ظالمانہ کارووائی کے خلاف جس طرح سے ہر مذہب کی شخصیات نے سڑکوں پر آکر مظلوم کے حق میں اور ظالم کے خلاف آواز بلند کی ۔اس سے عیاں ہو جاتا ہے کہ جموں کی صدیوں پرانے بھائی چارے کو پارہ پارہ کرنے کی کسی ناپاک کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے گا۔
خان نے تمام سماجی ،سیاسی ،چیمبر وکامرس ،بار ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کے صدیوں پرانے بھائی چارے کو زخ پہنچانے والی طاقتوں کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔