اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں جن ابھیان عوامی مہم کا آغاز

ڈی سی آفس کمپلکس ڈوڈہ میں جن سنائی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے پروگرام میں خود لوگوں کے مسائل سُنے۔

Jan abhiyan awami Muhim Started in Doda
ڈوڈہ میں جن ابھیان عوامی مہم کا آغاز

By

Published : Sep 10, 2020, 5:02 PM IST

جموں وکشمیر میں شروع کی جانے والی جن ابھیان عوامی مہم کا آج ڈوڈہ میں بھی با ضابطہ طور آغاز ہوا۔ ڈی ڈی سی ساگر ڈائیفوڈ نے اس پروگرام کے پہلے مرحلہ جن سنائی پروگرام کو ڈی سی آفس سے شروع کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی کچیر تعداد پروگرام میں شامل ہوئی اور اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔

ڈوڈہ میں جن ابھیان عوامی مہم کا آغاز
یہ پروگرام بدھوار کو چھوڑ کر ہفتہ بھر بارہ بجے تا دو بجے تک عوام کی شنوائی کے لئے جاری رہے گا۔ اس پروگرام کے تحت ڈوڈہ کے تمام لوگوں کی شکایت سنی جائے گی۔ یکم اکتوبر تک عوامی مسائل، مشکلات و مطالبات کو سُنا جائے گا۔ جس کے بعد تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔

اسی تناظر میں ڈی سی آفس کمپلکس ڈوڈہ میں جن سنائی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے پروگرام میں خود لوگوں کے مسائل سُنے۔

اس موقع پر جن سنائی پروگرام پر معمور کئے گئے افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ ہر شکایت کا ریکارڈ رکھا جائے۔ تاکہ اُن کا ازالہ کیا جا سکے۔ عوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ لوگ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اس اہم مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے علاقہ کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے جن سنائی میں اپنی درخواست جمع کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details