جموں کے ٹرئڈرس ایسوسیشن نے ضلع میں ریلائنس ریٹیل سٹور کھولنے کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دیپک گپتا ٹریڈئرس فیڈریشن وائر ہاوس کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جموں خطہ میں 100 ریلائنس آوٹ لٹ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے بعد چھوٹے دکاندار متاثر ہوں گے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔
وہیں حکومت کے فیصلہ خلاف سخت موقف رکھنے والے ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے سرکار کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ۔ ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے دوکاندار اب کہا جائے گے جبکہ ریلائنس ریٹیل سٹور کے ذریعہ یہاں کی دوکانوں کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔