گزشتہ روز تمل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس بپن راوت سمیت CDS Gen Bipin Rawat Demise in helicopter crash 13 افراد کی موت ہوگئی جنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں و کشمیر ایل جی منوج سنہا کی موجودگی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دوسرے افراد کی یاد میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر افسروں نے راج بھون جموں میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اظہار تعزیت کیا۔