جموں وکشمیر میں انتظامی کونسل نے جموں میں نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے لئے دفتر کی عمارت اور رہائشی کمپلیکس تعمیر کرنے کے لئے 13 کنال 5 مرلہ اراضی منتقل اور الاٹ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
جموں میں نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کا علیحدہ دفتر قائم کیا جائے گا - JAMMU DEVELOPMENT AUTHORITY
سدھرا جموں میں واقع زمین کا یہ ٹکڑا این سی بی کو 40 سال کے لئے لیز پر دیا جا رہا ہے
Breaking News
سرکاری ترجمان کے مطابق سدھرا جموں میں واقع زمین کا یہ ٹکڑا این سی بی کو 40 سال کے لئے لیز پر دیا جا رہا ہے اور یہ فیصلہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش اور قانون، انصاف، پارلیمانی امور و مال محکموں کے اتفاق رائے سے لیا گیا ہے۔
اس فیصلے سے این سی بی کے لئے ایک خود مختار زونل ہیڈ کوارٹر قائم کرنے میں سہولت پیدا ہوگی اور خطے میں نشیلی ادویات کی تجارت سے منسلک دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بھی مؤثر طور قابو پایا جا سکے گا۔