اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوالی کے تہوار پر مندروں کا شہر جموں جگمگا اٹھا - مندروں کا شہر دیوالی کے اس تہوار پر سجا ہوا ہے

دیوالی ہندووں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جو بھارت کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس تہوارکو اندھیرے پر روشی، نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

دیوالی کے تہوار پر مندروں کا شہر جموں جگمگا اٹھا
دیوالی کے تہوار پر مندروں کا شہر جموں جگمگا اٹھا

By

Published : Nov 4, 2021, 8:39 PM IST

ہندووں کے عقائد کے مطابق جب بھگوان شری رام چندر 14 سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پانے کے بعد ایودھیا واپس لوٹے توان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا تھا اور جشن منایا گیا تھا۔ اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دیوالی کے تہوار پر مندروں کا شہر جموں جگمگا اٹھا

ملک کے دیگر حصوں کی ہی طرح جموں شہر میں بھی دیوالی کا تہوار پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ قصبہ کے مختلف مقامات پر رنگین برقی قمقمے سجائے گئے ہیں۔ شہر کے سبھی افراد دیوالی کے اس تہوار کی مناسبت سے لگائے گئے میلوں و خوشنما مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

صدر بازار و دیگر بازاروں میں بچے جوان بوڑھے و مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مندروں کا شہر دیوالی کے اس تہوار پر سجا ہوا ہے، مندروں میں پوجا پاٹھ کا سلسلہ شروع ہے۔

آپ کو بتادیں کہ دیوالی ہندووں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو بھارت کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:جموں: کیمیکل والے پٹاخوں پر پابندی

اس تہوارکو اندھیرے پر روشی، نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ہندووں کے عقائد کے مطابق جب بھگوان شری رام چندر 14 سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پانے کے بعد ایودھیا واپس لوٹے توان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا تھا اور جشن منایا گیا تھا۔ اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details