جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ سنجوان انکاو نٹر کے سلسلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔وزیر اعظم کے دورہ جموں سے قبل ہوئے انکاﺅنٹر میں پاکستانی مقیم جیش محمد کے دو خودکش حملہ آور مارے گئے تھے۔جمعہ کےروز دو حملہ آوروں نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی بس کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مارا گیا۔ بعد ازاں دونوں عسکریت پسندوں کو اس وقت مار دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔اس انکاﺅنٹر کے دوران سیکورٹی فورسز کے 9اہلکار وں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہیں۔ Jammu Sunjwan Encounter Case
یہ بھی پڑھیں: Narendra Modi Jammu Visit: وزیراعظم نریندر مودی جموں پہنچے