جموں و کشمیر میں سیاحوں کو راغب کرنے کے مقصد کے لیے محکمہ سیاحت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج (PMDP) کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔
اس عمل میں 10.5 کروڑ روپے کی لاگت کا لائٹ اینڈ ساؤنڈ فاؤنٹین Jammu First Musical Water Fountain جموں ضلع کے ایک مشہور باغ باہو پارک میں عوام کے لیے کچھ ہی دنوں میں وقف ہوگا۔افتتاحی تقریب 20 دسمبر تک یا اس سے ہوگی۔
وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکیج Prime Minister's Development Package منصوبوں کے تحت کیے گئے کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پارک میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ فاؤنٹین قائم کیا گیا ہے اور اس کا ٹرائل رن Musical Water Fountain Trial Run جاری ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ جموں کے مشہور پارک میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ فاؤنٹین کا مقصد سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے شام کی تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔
رائٹس کی وجہ سے رات کے وقت یہ چشمہ مزید پرکشش ہو جاتا ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ یہ جموں کے علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا فوارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح سری نگر کے ہاری پربت میں 5.5 کروڑ روپے کی لاگت سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ پروجیکٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بھی اپنے آخری مرحلے میں ہے اور توقع ہے کہ یہ دسمبر کے آخر تک تیار ہو جائے گا۔