اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں کے وکلا کا لیفٹینٹ گورنرسے مطالبہ - جموں ہائیکورٹ بار اسوسیسن

جموں و کشمیر کی خصوصی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد زمین کے رجسٹریشن کے اختیارات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

جموں ہائیکورٹ بار اسوسیسن کی پریس کانفرنس

By

Published : Nov 22, 2019, 1:01 PM IST

Updated : Nov 23, 2019, 12:30 PM IST

اس سے قبل رجسٹریشن کے تمام امور وکلا کے ذرئعہ انجام پاتے تھے، تاہم اب یہ سارے کام تحصیل دار کے دائرہ اختیار میں آگئے ہیں۔

جموں کے وکلا کا لیفٹینٹ گورنرسے مطالبہ

جموں ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کے صدر ابھینو شرما نے کہا کہ رجسٹریشن کے اختیارات پھر سے جوڈیشیئل افسروں کو دائرے اختیار میں کیا جائے ورنہ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

انھوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر گریش چندرا مُرمو سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے جیسی صورت حال لائی جائے تاکہ وکلا کا کام متاثر نہ ہونے پائے۔

انہوں نے یہاں تک کہا ان کا جو مطالبہ ہے، اسے پورا کرنے میں لیفٹینٹ گورنر گورنر کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

خیال رہے جموں کشمیر تنطیم نو ایکٹ کے تحت لیفٹنٹ گورنر نے رجسٹریشن افسران کو باضابطہ اختیارات دئے کہ وہ جمع بندی ، زمین کے کاغذات و دیگر ضروری دستاویزات کی رجسٹریشن جو پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ کے دائرے اختیارات میں تھے اب وہ ریوینو محکمہ کے ماتحت آ گئے ہیں۔

جموں ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کا کام نومبر کے پہلے ہفتہ سے متاثر ہے۔

Last Updated : Nov 23, 2019, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details