جموں کے ضلع کٹھوعہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 130ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ ضلع کے تمام ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ وہیں کئی دریا خطرے کے نشان کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
جموں شہر سے بہنے والے توی دریا میں طوفانی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ جب کہ لوگوں کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے لوگوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے غیر ضروری طور پر باہر نہ آئیں۔
جموں کے مختلف علا قوں میں شدید بارش کی وجہ سے کئی رہائشی اور کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔وہیں کئی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔