جموں و کشمیر کے لوگوں کو موسم کی بہتر معلومات دینے کے لیے جموں میں ایک 'ایکس بینڈ ڈوپلر' راڈار نصب کیا گیا ہے۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اتوار کو محکمۂ موسمیات کے دفتر میں راڈار اور ایک اور جی پی ایس پر مبنی ڈیوائس کا افتتاح کریں گے۔
ملک میں تیار کردہ GPS پر مبنی جدید ترین 'پائلٹ سینڈ' آلات کسی بھی موسم میں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا 'نئے ریڈار کی مدد سے اگلے تین گھنٹوں کے لیے موسم کی پیشن گوئی کی جاسکتی ہے۔