جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں سائبر پولیس نے دھوکہ دہی کے ایک کیس میں ایک 'اشتہاری' دھوکہ باز کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ شخص آئن لائن 34 لاکھ کے سائبر فراڈ کیس میں ملوث تھا پولیس نے اس کو گرونانک نگر پٹیالہ پنجاب سے گرفتار کیا ہے۔ جس کی شناخت سکھدیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اندرا پال سنگھ نام کا شخص جو کے تالاب تلو جموں کا رہنے والے ہے نے اطلاع دی تھی کہ انہیں اچھے منافع کے وعدے پر کینیڈین پینشن فنڈ کے یونٹ خریدنے کے بہانے پر نامعلوم دھوکہ بازوں نے دھوکہ دیا۔
شکایت کنندہ نے مختلف بینکوں میں الگ الگ طریقے سے 34 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے۔ تفتیش کے دوران پولیس ملزم کی شناخت کر نے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
پولیس نے جون کے ماہ میں اس گروپ کا ایک رکن دلجیت کور جو شنگارا سنگھ کی بیوی کو لدھیانہ سے گرفتار کیا تھا جس کے بینک اکاؤنٹ میں 24 لاکھ روپے جمع ہو ئے تھے۔ جب کہ سکھدیپ سنگھ کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع ہوئے تھے۔