اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں بند کی کال سے زندگی درہم برہم

جموں میں مختلف تجارتی تنظیموں نے شہر میں 'رلائنس ریٹیل اسٹورز' کھولنے کے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22 ستمبر کو 'جموں بند' کی کال دی تھی جس کا اثر جموں صوبے میں دیکھنے کو ملا ہے۔

'جموں بند' کال سے زندگی درہم برہم
'جموں بند' کال سے زندگی درہم برہم

By

Published : Sep 22, 2021, 11:01 PM IST

چیمبئر آف کامرس انڈسٹرئز جموں کی جانب سے بند کی کال سے زندگی درہم برہم ہوئی ہے۔ وہیں تاجروں کی جانب سے جموں کے مختلف علاقوں میں دھرنا اور احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

'جموں بند' کال سے زندگی درہم برہم

جموں کے تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کے خلاف چیمبئر آف کامرس انڈسٹرئز جموں کی جانب سے جموں بند کی کال سے جموں میں زندگی بری طرح سے متاثر، کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے۔

جموں کے مختلف علاقوں میں تاجروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں نے احتجاجی ریلیاں نکالی اور جموں و کشمیر انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ 'رلائنس ریٹیل اسٹورز کے احکامات جلد سے جلد واپس لیے جائے اور تاجروں کو درپیش مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر وسیع تر احتجاج کیا جائے گا۔

جموں چیمبئر آف کامرس انڈسٹرئز کی جانب سے تاجروں کو درپیش مسائل کے ازالے کے سلسلے میں سرکار کی جانب سے اقدامات نہ اٹھانے کے ایک روزہ بند کی کال سے جموں صوبہ میں زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تمام کاروباری ادارے بند رہے،ادویات کی دوکانیں بھی بندرہی ،جبکہ تاجر انجمنوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں احتجاج ریلیاں بھی نکالی گئی اورجموں و کشمیر انتظامیہ کو خبردار کیا گیاکہ جموں صوبہ میں 'رلائنس مال کھولنے کے جو احکامات صادر کردیئے گئے انہیں واپس لیئے جائے۔

چیمبئر آف کامرس انڈسٹرئزی صدر ارن گپتا نے بند کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تاجر انجمنوں کی ناراضگی نہیں بلکہ جموں صوبہ کے لوگوں نے اجتماعی طور پربند کی حمایت کر کے اس سے کامیاب بناتے ہوئے حکومت پریہ واضح کردی اہے کہ تاجروں اور عام لوگوں کے لئے جومشکلات پیدا کئے جارہے ہے سرکار ان سے دور رہے اور جموں کے تاجروں کوپرُامن طریقے سے اپنے خدمات انجام دینے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں:جموں بند کال کی حمایت میں پی ڈی پی کا احتجاج

بیشتر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد لوگوں کوامید پیدا ہوئی تھی کہ جموں صوبہ میں نہ صرف تعمیروترقی ہوگی بلکہ بیروزگاری کے خاتمے اور عام لوگوں کومشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جایئنگ۔ تاہم پچھلے دو برسوں سے جموں کے تاجروں اور عام لوگوں کومصائب ومشکلات میں مبتلا کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاگیا اور یہی وجہ ہے کہ آج جموں کے صوبہ کے لوگوں نے اجتماعیت کامظاہراہ کرکے بندکی کال کوسوفیصدی کامیاب بنادیا۔

ادھر کئی ٹرانسپورٹ یونینوں نے خود کوبند سے علیحدہ کرتے ہوئے اپنی سروس جموں صوبہ میں جاری رکھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details