جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 471 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 25 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 471 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 109854 ہو گئی ہے۔
آج پائے گئے کیسز میں سے 260 خطہ جموں سے ہیں اور 211 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1685 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 491 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 168 جموں خطے سے ہیں اور 323 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 103082 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 109854 پازیٹیو کیسز میں سے 5087 کیسز فعال ہیں جبکہ 103082 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔