اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیشنل پینتھرز پارٹی کا جے کے بینک انتطامیہ کے خلاف احتجاج

جموں پریس کلب میں آج پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے چیرمین ہریش دیو کی قیادت میں جموں و کشمیر بینک انتطامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

فائل فوٹو

By

Published : May 13, 2019, 8:35 PM IST


جموں کشمیر بینک میں پروبیسنری افسر کے لئے ہزاروں امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی جس کے نتائج کے سامنے آتے ہی امیدواروں کو اطمنان نہیں ہوا۔

جموں کے امیدواروں نے الزام عائد کیا کہ جموں کے لئے 60 فیصدی نمبرات پر کٹاف میرٹ ہونا تھا تاہم کشمیر میں محض 40 فیصد پر ہوا جو کہ جموں کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

پینتھرز پارٹی کے چیرمین ہریش دیو سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جموں کشمیر بینک کی تقرری سے متعلق شکایتیں آتی رہی ہیں ۔

امتحانات کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ جموں صوبے کے امیدواروں کے لیے 60 فیصد پر کٹاف ہوتا ہیں جبکہ کشمیریوں کے لیے صرف 40 فیصد۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے احتجاج پر بینک انتطامیہ نے معمولی ترمیم تو کی تاہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی تحقیقات کی جائے تاکہ جموں وکشمیر بینک میں کسی طرح کی لاپروائی نہ سکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details