جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب میں آج جموں کشمیر نیشنل پینتھرزپارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے چیئرمین ہرس دیو سنگھ کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر ہرس دیو سنگھ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح 21.6 فیصد اور افراط زر کی شرح 7.39 فیصد انتہائی پریشان کن ہے اور بی جے پی حکومت کے ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔'
خطے میں 2019 کے بعد وزارت شماریات اور پروگرام اور سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21.6 فیصد ہے جو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں سب سے زیادہ ہے۔