اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی فوج نے دو درانداز کو مار گرایا۔

Infiltration bid along LoC
Infiltration bid along LoC

By

Published : Aug 30, 2021, 5:35 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 11:04 PM IST

لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر عسکریت پسندوں نے پونچھ ضلع کے دیگوار سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی لیکن بھارتی فوج کے جوانوں نے اسے ناکام بنادیا۔

دراندازی کی کوشش ناکام

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کو جیسے ہی دراندازی کی کوشش کا پتہ چلا تو انہوں نے دراندازوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا لیکن انہوں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی اور فوج کی جوابی فائرنگ میں ایک درانداز ہلاک ہوگیا۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ صبح سویرے کنٹرول لائن کے اس پار سے عسکریت پسندوں نے پونچھ سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مستعد آرمی کے دستوں نے انٹیگریٹڈ سرویلنس گرڈ کے موثر استعمال سے دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا اور جوابی کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ فوجی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ بعد ازاں لاش اور ایک اے کے 47 رائفل برآمد کی گئی۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 11:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details