گاڑیوں کے دوبارہ اندراج معاملہ میں سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے پیر کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل عدالت کی ڈویژن بینچ نے ایڈوکیٹ ظہور احمد بٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت عرضی پر سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیا۔ جس کے بعد معاملے کی آئندہ سماعت رواں ماہ کی 12 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
گاڑیوں کا دوبارہ اندراج معاملہ: انتظامیہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری - جسٹس سنجے دھر
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل عدالت کی ڈویژن بینچ نے ایڈوکیٹ ظہور احمد بٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت عرضی پر سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیا۔
Jammu and Kashmir High Court
قابل ذکر ہے کہ عدالت نے اس سے قبل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر کی جانب سے جموں و کشمیر کے باہر اندراج کی گئی گاڑیوں کے دوبارہ اندراج کے لیے جاری کیے گئے سرکلور کو کَالعَدَم قرار دیا تھا۔
جس کے بعد گذشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو ٹرانسپورٹ کمشنر نے دربارہ سے غیر ریاستی گاڑیوں کے اندراج کے لیے ایک آرڈر نکالا تھا۔