اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرحد پر گولہ باری

ہند پاک کے مابین کشیدگی کے بیچ آج صبح ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹروں میں آر پار گولہ باری ہوئی جس کے دوران چھو ٹے اور درمیانہ درجہ درجے کے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مارٹر شیلنگ بھی ہوئی۔

سرحد پر گولہ باری
سرحد پر گولہ باری

By

Published : Mar 17, 2020, 11:09 PM IST

جبکہ ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں۔

سرحد پر گولہ باری

جبکہ آج صبح سر حدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹروں میں پا کستانی افواج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

فائرنگ اور گولہ با ری کا سلسلہ صبح 5 بجکر50منٹ پر شروع ہوا تھا جو کہ ایک گھنٹے تک چلتا رہا۔ تاہم ابھی تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پو لیس زرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے منکو ٹ اور مینڈھر سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور ماٹر گولے بھی داغے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہر ی آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی ،تاہم بھارتی فوج نے بھی پا کستانی فائرنگ کا معقول جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ و اضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لگاتار پاکستانی افواج نے ضلع پو نچھ کے متعدد سیکٹرز میں بھی گولہ باری کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details