اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protests on Tawi Bridges Banned جموں میں توی پلوں پر احتجاج اور دھرنے پر پابندی عائد - جموں شہر میں احتجاج

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق جموں شہر میں توی دریا کے پلوں پر ہونے والے احتجاج کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے توی پلوں پر احتجاج اور دھرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ Ban Protests on Tawi Bridges

جموں میں توی پلوں پر احتجاج اور دھرنے پر پابندی عائد
جموں میں توی پلوں پر احتجاج اور دھرنے پر پابندی عائد

By

Published : Aug 24, 2022, 10:51 PM IST

جموں:جموں شہر میں بڑھتے ہوئے احتجاجی مظاہروں و دھرنوں کے پیش نظر انتظامیہ نے اہم مقامات بالخصوص توی پلوں پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ Ban Protests on Tawi Bridges ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ متعدد نجی و سرکاری تنظیموں کے ملازمین، عارضی ملازمین، سیاسی نمائندوں و کارکنوں کی جانب سے جموں شہر میں سے بہنے والے توی دریا کے پلوں پر کررت ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عام زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس وجہ سے توی دریا پر بنائے گئے چاروں پلوں پر احتجاج اور دھرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

توی پلوں پر احتجاج و دھرنے پر پابندی عائد
توی پلوں پر احتجاج و دھرنے پر پابندی عائد

حکم نامہ میں تمام نجی و سرکاری تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ توی دریا پر بنائے گئے کسی بھی پل پر احتجاج نہ کیا جائے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی جموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ پابندی کی عمل آوری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details