اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: انسپکشین کے دوران 1177 سرکاری ملازمین غیرحاضر - divisional commissioner jammu

صوبائی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر کی ہدایات پر منگل کی صبح صوبہ جموں کے 10 اضلاع میں تمام ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر راگھو لنگر
ڈاکٹر راگھو لنگر

By

Published : Aug 25, 2021, 10:44 PM IST

جموں کے سرکاری دفاتر میں اچانک معائنہ کے دوران مجموعی طور پر 1177 عہدیدار اور ملازمین غیرحاضر پائے گئے۔ تمام 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے بے ترتیب چیکنگ کے لیے اے ڈی سی/ اے سی آر/ ایس ڈی ایم اور تحصیلداروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

معائنہ کے دوران تقریباً 41 دفاتر بھی بند پائے گئے خاص طور پر ضلع راجوری ،کشتواڑ ، ریاسی اور سانبہ میں بڑی تعداد میں ملازمین غیرحاضر رہے۔ ڈویژنل کمشنر جموں کو کافی عرصے سے دفاتر میں غیر حاضری اور وقت کی پابندی کے حوالے سے مختلف حلقوں سے کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر آج صوبے بھر میں معائنہ کیا گیا۔

صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک تشکیل شدہ ٹیموں کے ذریعہ تقریباً 600 سرکاری دفاتر کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنروں نے خود بھی کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔ ان غیر حاضر عہدیداروں اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

وہیں صوبائی کمشنر جموں نے ان غیر حاضر ملازمین کی اگست ماہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا ہےاور آنے والے دنوں میں ان غیر حاضر ملازمین کے پیش کردہ جواب کی بنیاد پر مزید کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر جموں نے حکومت کے اس موقف کو دہرایا ہے کہ کسی بھی قسم کی بدنظمی ، وقت کی عدم پابندی اور غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details