فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔ اس موقع پر فوج کے سینئر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ Lt Gen Upendra Dwivedi in LOC
شمالی کمان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ (لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی) نے بدھ کے روز پونچھ اور راجوری میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔Northern Army Commander Lt Gen Upendra Dwivedi
اس موقع پر فوجی کمانڈر نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔
سرحد پر تعینات فوجی آفیسران نے انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور کہاکہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ Lt Gen Upendra Dwivedi In Rajouri and Poonch
جنرل آفیسر کمانڈنگ نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال کے باوجود بھی لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ Upendra Dwivedi reviews security situation