دنیا بھر میں پھیلے وبا کووڈ-19 نے لاکھوں لوگوں کی جانیں لیں اور کئی لوگ ابھی بھی اس بیماری سے مبتلا ہو رہے ہیں۔وہیں بھارت میں بھی اس بیماری نے ہنگامہ مچایا اور انسانی جانوں کو کافی نقصان ہوا۔جموں وکشمیر میں بھی کووڈ -19 کی بیماری کی زد میں آیا اور ہیاں بھی کئی لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ JK Government نے اس بیماری کی وجہ سے یتیم بچوں اور بیوائوں کو مالی امداد فراہم Covid Ex Gratia Relief کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آگے زندگی چلانے میں کافی مدد کر رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کووڈ -19 وبا کی وجہ سے گذشتہ جمعہ تک جموں وکشمیر میں4497 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فوت ہوئے افراد میں وادی کے 2294 اور جموں خطے کے 2185 افراد شامل ہیں۔ سب سے زیادہ اموات ضلع جموں میں ہوئی ہیں، جہاں 1157 لوگ فوت ہوئے۔
کورونا سے فوت ہوئے افراد میں بیشتر ایسے لوگ تھے، جو اکیلے اپنے کنبے کے کمانے والے تھے اور اس وجہ سے ان کے بچے اور بیویاں بے سہارا ہوئیں ہیں۔ ایسے کنبوں کی حالت زندگی بہتر بنانے کے لیے جمون وکشمیر انتظامیہ ر نے سنجیدہ اقدامات شروع کئے اور سکھشم اسکیم Sukhsham Scheme کو لانچ کرکے ان بے سہارا لوگوں کی مدد کی شروعات کی۔