جموں:مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں کہا گیا کہ آئین ہند کی دفعہ 80 کی شق 1 کی ذیلی شق a کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے غلام علی کو کونسل ممبر کے طور نامزد کیا ہے۔ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کے گجر مسلم برادری کے کسی رکن کو ایوان بالا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
نو منتخب راجیہ سبھا رکن غلام علی کھٹانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور راجیہ سبھا کے لیے منتخب کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہم غریب لوگوں کے ساتھ رہے ہیں خاص کر خانہ بدوش اور گجر بکروال طبقے کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 25 برسوں سے تعلیم کے میدان میں غریب طلبا کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ Interview with Er Gulam Ali Khatana