اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: جنرل بپن راوت کے دوست ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما سے خصوصی گفتگو - batchmate recalls cds bpin rawat in exclusive etv interview

تمل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Chopper Crash ہوگیا جس میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آنجہانی بپن راوت کے دوست ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما سے خصوصی گفتگو
آنجہانی بپن راوت کے دوست ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما سے خصوصی گفتگو

By

Published : Dec 9, 2021, 9:33 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 11:05 AM IST

تامل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب اوٹی میں بھارتی فوجHelicopter crash in Tamil Nadu Coonoor کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت Bipin Rawat Dies in Chopper Crashبھی سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے بپن راوت کے بیچ میٹ و قریبی دوست ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما (1978 این ڈی اے بیچ)Retired Lt. Gen. Rakesh Sharma سے خصوصی گفتگو کر کے آنجہانی بپن راوت کے زندگی کے بارے میں کئی باتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

آنجہانی بپن راوت کے دوست ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما سے خصوصی گفتگو


ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما نے کہا کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت CDS Bipin Rawatکی بے وقت موت بھارتی مسلح افواج اور ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جنرل راوت نے ہمت کے ساتھ ملک کی خدمت کی، اور بطور سی ڈی ایس انہوں نے مسلح افواج کے اتحاد کے لیے مؤثر طریقے سے منصوبے بنائے تھے۔


اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'تمل ناڈو میں اس ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کی موت پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ قوم اپنے بہادر بیٹوں کو کھو چکا ہے۔ میری دعائیں غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: بپن راوت کی آخری رسومات جمعہ کو دہلی چھاونی میں ادا کی جائیں گی

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بھارتی فوج کی خدمت میں گزرا ہے۔ وہ بلندی پر جنگ لڑنے کے ماہر رہے ہیں۔ جنرل بپن راوت اب ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن ان کے کارنامے اور حصولیابیاں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔

بپن راوت کی پیدائش 16 مارچ 1958 کو پوڑی، اتراکھنڈ میں ایک گڑھوالی راجپوت خاندان میں ہوئی تھی۔ بپن راوت نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بپن راوت نے 2011 میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ملٹری میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:IAF Chopper Crash: جائے حادثہ سے بلیک باکس برآمد

بپن راوت نے 01 ستمبر 2016 کو فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا اور 31 دسمبر 2016 کو انہیں بھارتی فوج کے 26 ویں سربراہ کی ذمہ داری ملی۔ وہیں، 30 دسمبر 2019 کو وہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس مقرر ہوئے۔ بپن راوت نے 01 جنوری 2020 کو سی ڈی ایس کا چارج سنبھالا۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 11:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details