چناب سرکل کے فارسٹ کنزرویٹر ستپال پکھرو (آئی ایف ایس) ضلع کشتواڑ کے دو روزہ دورے پر نکلے۔ دورہ کے دوران ستپال نے کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویزن کے گری نال جنگلات نرسری تا میڈسن نرسری کا دورہ کیا۔ اس دوران گری نال میں میڈیسن نرسری پر ڈی ایف او مڑواہ کی بہترین کارکردگی پر ستائش کی۔ اس دوران مقامی لوگوں کو شجرکاری کے لیے مفت پودے تقسیم کیے اور شجرکاری کے بارے میں کنزرویٹر نے لوگوں کو جانکاری دی۔
اس موقع پر کنزرویٹر نے میڈیسن پودے بھی مقامی لوگوں کو تقسیم کیے۔ اس دوران کنزرویٹر چناب سرکل نے لوگوں کو شجر کاری کے ساتھ ساتھ سمگللنگ پر سخت ہدایت جاری کی۔ مقامی سرپنچ تا لوگوں نے مکان بنانے کے لیے لکڑی دینے کا مطالبہ کیا پر کنزرویٹر نے اسی وقت ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار کو ہدایت دی کہ لوگوں کو مکان بنانے کے لیے لکڑی دی جائے اور سمگلری کو جڑ سے ختم کیا جائے۔
اس دوران سرپنچ و دیگر آئے ہوئے لوگوں نے چناب سرکل کے کنزرویٹر ستپال پکھرو کا شکریا ادا کیا۔ ان لوگوں نے کہا کہ انہوں نے ہماری مانگ کو پورا کیا اور علاقہ میں جنگلات کی طرف سے بہت اچھے کام کیے جا رہے ہیں۔