جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوفہ نے کہا کہ بھاجپا کے دور حکومت میں کمائی کے بجائے مہنگائی نے زور پکڑ لیا ہے تاہم حکومت اس پر قابو کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔
مودی حکومت نے رواں سال اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 65 بار بڑھائی ہیں۔
جمعرات کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کے ہمراہ راگنی نے کہا کہ جب مرکز میں یو پی اے کی حکومت تھی تو بین الاقوامی بازار میں خام تیل فی بیرل کی قیمت 108 ڈالر تھی۔ تب بھارت میں پیٹرول کی قیمت 71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 57 روپے فی لیٹر تھی ،لیکن اس وقت بین الاقوامی بازار میں فی بیرل کی قیمت محض 45 سے 50 ڈالر ہے لیکن مرکزی حکومت بھارت کے عوامی کو 100روپے فی لیٹر تیل فراہم کررہی ہے ۔