فوج نے نوجوانوں کو بھرتی کے لیے تیار کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ فوج نے سوہانڈہ کیمپ میں پہلے مرحلے میں اُن نوجوانون کو بھرتی کے لئے تیار کیا ہے، جو فوج میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں۔
دوسرے مرحلے کے تحت آج سے 100 سے زائد نوجوانوں کے لئے 45 دِنوں کی تربیت کا عمل شروع کیا ہے۔
فوج کے ایک عہدیدرار کا کہنا ہے کہ بھرتی سے قبل مکمل طور پر نوجوانوں کو جسمانی، ذہنی طور پر تندرست رکھنے کے لئے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔
فوج نے اپنے کیمپ میں لڑکوں کو پناہ دی ہے۔ فوج کی تربیتی کیمپ میں شامل 100 سے زائد نوجوانوں میں ایک ویکی سنڈیال نے بتایا کہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لئے یہ ایک مثبت قدم اُٹھایا گیا ہے جو اُنہیں بھرتی سے قبل تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ وہ اس موقع کا فائدہ حاصل کرکے مستقبل کو روشن کریں گے۔