جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس پلوامہ میں 75واں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید ملک نے قومی پرچم کشائی کی۔
پلوامہ کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریب منعقد وہیں ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں بی ڈی سی چیرمیئن عمیر جبار نے پرچم کشائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں 75ویں یوم آزادی کا جشن جاری، مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا گیا
پلوامہ کے ہی سنٹرل ہائی اسکول پلوامہ میں بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سجاد رینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم سب جانتے ہیں کہ پانی ہو یا بجلی سڑک ہو یا دوسری اہم ضروریات وہ سب ہمیں میسر ہیں تاہم اس ملک کو مزید کامیابی اور اُونچایوں پر لے جانے کے لیے ہم سب کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔'
علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر ضلع پلوامہ کے متعدد اسکولوں میں بھی قومی پرچم کشائی کی گئی۔