گذشتہ روز وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں ولیج ڈیفنس گروپس کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ حکم سابق ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو بحال اور مضبوط کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے،جس پر جموں کشمیر علاقائی سیاسی جماعتوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جموں کشمیر میں پھر سے ایک بار ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو تشکیل دینے کے سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی نے قومی سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے ردعمل جاننے کی کوشش کی۔
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف سپوکس پرسن رویندر شرما نے کہا کہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کا تشکیل دینا بھارتیہ جنتا پارٹی بے روزگاری کا خاتمہ قرار دینا صحیح نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکیورٹی کو لیکر کھبی بھی سیاست نہیں کرتا،لیکن ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر میں نارملسی کی باتیں کرتی ہیں لیکن اگر نارملسی ہیں تو اب کیوں پھر سے ان کی ضرورت پڑی ہیں۔
وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ولیج ڈیفنس کمیٹی کے کنوینر بسنت راج ٹھاکر نے کہا کہ جس طرح سے وزارت داخلہ نے یہ اہم فیصلہ لیا ہیں میں اس کا خیر مقدم کرتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وی ڈی سی اب خوش ہے، کیونکہ انہوں نے ملک کے لیے قربانیاں دی تھی لیکن ان کو اب تنخواہ فراہم کیا جائے گا۔