ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پوشن ماہ کے تحت محکمۂ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے منڈی میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران بی ڈی سی چیئرمین شمیم احمد گنائی نے ہری جھنڈی دکھاکر ریلی کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں منڈی ساوجیاں ساتھرہ کے علاوہ پنچایت سطح پر بھی پوشن ماہ کا آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد خواتین کو اچھی غذا اور تازہ سبزیاں استعمال کرنے کے لیے آگاہی دینا ہے۔