اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mig Crash in Barmer: مگ21 جنگی طیارے کو بند کیا جائے، ہلاک پائلٹ کے اہل خانہ کی فریاد - انڈین ائرفورس میں بھرتی

بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکو طیارہ 'مگ' 21 جمعرات کی رات راجستھان کے ضلع باڑمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں سے ایک کا تعلق جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ آر ایس پورہ سے تھا۔ Mig Crash in Barmer

'مگ'-21 لڑاکا طیارہ میں ہلاک ہونے والے آئی اے ایف پائلٹ کا تعلق جموں کے منڈی سے تھا
'مگ'-21 لڑاکا طیارہ میں ہلاک ہونے والے آئی اے ایف پائلٹ کا تعلق جموں کے منڈی سے تھا

By

Published : Jul 29, 2022, 4:43 PM IST

Updated : Jul 29, 2022, 5:43 PM IST

جموں: فضائیہ کا ایک 'مگ'-21 جنگی طیارہ جمعرات کی شام راجستھان کے ضلع باڑمیر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹ جان کی بازی ہار گئے تھے، جن میں سے ایک کا تعلق جموں کشمیر کے سرحدی علاقہ آر ایس پورہ سے تھا۔ ہلاک ہوئے چھبیس سالہ لیفٹیننٹ ادویتیا بھل کی ابتدائی تعلیم سینک سکول نگروٹہ سے ہوئی تھی جسے بچپن سے ہی شوق تھا کہ وہ انڈین ایئرفورس میں بھرتی ہوجائے تاہم پائلٹ بننے کا خواب ان کا پورا ہوا لیکن تابوت کہلانے والے جہاز 'مگ' 21 نے ان کی جان لے لی۔

'مگ'-21 لڑاکا طیارہ میں ہلاک ہونے والے آئی اے ایف پائلٹ کا تعلق جموں کے منڈی سے تھا

ہلاک ہوئے جوان کے قریبی رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔ وہیں انہوں نے وزیر دفاع سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ 'مگ' 21 سے کتنے جوانوں کی جان لیں گے۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ اس طیارے کو ایئر آپریشن کے لیے بند کیا جائے تاکہ جوانوں کی جان محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار اس ہوائی جہاز کا ملبہ بارمیر ضلع کے بھیمڈا گاؤں میں آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر بکھرا ہوا پایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی علاقے کے ضلع کلکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور فضائیہ کے اہلکار موقع پر روانہ ہوگئے۔ بیتو علاقے میں بھیمڈا کے قریب مشق کے دوران مگ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور مگ کا ملبہ تقریباً نصف کلومیٹر تک بکھر گیا۔ اسی دوران لوگوں کی بڑی تعداد اردگرد جمع ہوگئی۔

واضح رہے کہ راجستھان کے ضلع باڑمیر میں جمعرات کی رات بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ 'مگ' بھارت، پاک سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی مگ میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکو طیارہ مگ رات 9 بجے کے قریب ضلع کے بایتو تھانہ علاقے کے بھیمڑا گاؤں میں گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم۔ فائر ٹینڈر کے ساتھ موقع پر روانہ ہوگئے۔ اس حادثے میں پائلٹ کے تعلق سے اب تک کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ Mig Crash in Barmer

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 29, 2022, 5:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details