صفائی ملازمین نے کہا کہ ضلع اسپتال میں 12 ملازمین تعینات ہیں جبکہ 17 ملازمین کو عارضی طور پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ضلع اسپتال میں چند ڈاکٹرز اور چند وارڈ عملہ تھا تو یہ ملازمین تعینات تھے جبکہ آج ضلع اسپتال میڈیکل کالج کے مماثل ہو گیا ہے لیکن ہماری تعیناتی میں کیوں آضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی ملازمین کی کمی کے سبب ہم لوگوں کو صفائی کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
'اسپتال میں صفائی ملازمین کی تعیناتی میں اضافہ کیا جائے' دھرنے پر بیٹھے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ جلد آز جلد صفائی ملازمین کی تعیناتی میں آضافہ کیا جائے۔
سی ایم او ڈاکٹر غلام محمد نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں کل 14 صفائی ملازمین کی جگہ ہے جبکہ 12 ملازمین کو ہی تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ڈاکرز اور وارڈ ملازمین کے ساتھ ساتھ صفائی ملازمین کی تعیناتی میں بھی آضافہ کیا جائے۔