راجوری:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں صوبے کے راجوری ضلع میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران دفعہ 370 ہٹائے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 'اس اقدام سے جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے دروازے کھل گئے۔' Amit Shah on Article 370
جموں و کشمیر میں تین خاندانوں نے ستر سال تک راج کیا، امت شاہ عوامی ریلی کے دوران امت شاہ نے کہا کہ 'تین خاندانوں نے جموں و کشمیر پر 70 سالوں تک حکومت کی۔ تینوں خاندان نے جمہوریت کو اپنے خاندان تک ہی محدود رکھا۔ انہوں نے آگے کہا کہ 'آج پی ایم مودی پورے جموں و کشمیر کے 27 لاکھ خاندانوں کو پانچ لاکھ تک صحت کا پورا خرچہ اٹھا رہے ہیں، ان تین خاندانوں نے 70 سالوں میں کیا دیا؟
وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی پہاڑی برادری کے لوگوں کے لیے ایس ٹی ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے جسٹس شرما کمیشن کی سفارشات پر کام کرنے کا حکم دیا ہے اور جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا، پہاڑی برادری کے لوگوں کو ریزرویشن ملنا شروع ہوجائے گا۔ ST reservation for Pahari community
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کی صبح کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی تھے۔ اس کے بعد امت شاہ راجوری پہنچے۔ جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجوری میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔