پیر کے روز جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی تک برفباری و بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب موسلادھار بارش کے سبب کئی علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور متعدد مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے توی میں بھی پانی کا بہاؤ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔