اردو

urdu

By

Published : Nov 12, 2021, 2:00 AM IST

ETV Bharat / city

پونچھ: کورونا وائرس کا خطرہ ابھی برقرار ہے، محتاط رہنے کی ضرورت

پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ صحت اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی کی قیادت میں کوویڈ ٹیم گاڑی کے ذریعہ اعلان کروا کر عوام کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے اور ویکسین کی دوسری خوارک بھی جلد از جلد لینے کی اپیل کی۔

health department mandi mobilized due to 3rd wave of coronavirus
پونچھ: کورونا وائرس کا خطرہ ابھی برقرار ہے، محتاط رہنے کی ضرورت

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی کی قیادت میں کوویڈ ٹیم اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پونچھ: کورونا وائرس کا خطرہ ابھی برقرار ہے، محتاط رہنے کی ضرورت

اس حوالے سے منڈی میں گاڑی کے ذریعہ اعلان کروا کر عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ کورونا وائرس کی دوسری خوارک وقت پر ضرور لے لیں تاکہ آپ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان اسے وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی۔

اس موقع پر بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بنا ہوا ہے اور سردیوں کی آمد سے اس لہر میں مزید تیزی آنے کا اندیشہ ہے۔ جس سے عوام کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کورونا مخالف ویکسین کی دوسری خوراک بھی جلد از جلد لیکر محکمہ کا تعاون کریں اور اس وقت شادی یا دوسری تقاریب میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ خود بھی اور اپنے لواحقین کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے آکسیجن پلانٹ کے حوالے سے بھی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آکیسجن پلانٹ کا کچھ کام ابھی باقی ہے۔ جس کو چند دنوں کے اندر ہی مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details