اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی - خواتین بھی اب ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہیں

ٹرائل میچیز میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں-

girls taking interest in Cricket
کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی

By

Published : Sep 7, 2021, 8:51 PM IST

ضلع جموں میں واقع جموں و کشمیر کرکٹ اسوسین کے گراؤنڈ میں گزشتہ تین روز سے انڈر-19 کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز جاری ہیں۔ اس میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں-

کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی

ٹرائلز کے بعد کھیلے جانے والے ڈرل میچز کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی بنیاد پر منتخب ہونے والے کھلاڑی انڈر-19 نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے اور جموں و کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ ان ٹرائلز کی نگرانی کے لیے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایک کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

جموں و کشمیری کرکٹ ایسوسیشن کے لیے حال ہی میں بی سی سی آئی کی طرف سے ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بریگیڈیئر انل گپتا کی زیر نگرانی میں کام کر رہی ہے۔ بریگیڈیئر انیل گپتا نے ای ٹی وی بہارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'نیشنل چیمپئن شب کے لیے ہمیں جموں و کشمیر سے لڑکیوں کی ٹیم تیار کرنا ہے۔ اس کے لیے ہم نے باضابطہ طور پر اشتہارات کے ذریعے کھلاڑیوں کو ان ٹرائلز میں سملویت کرنے کی جانکاری دی'۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں لڑکیاں کھیل کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں خاص کر وادی کشمیر میں لڑکیوں کو والدین کا بھر پور ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر: شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ مہیا کیا جائے گا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'دن بہ دن خواتین کی دلچسپی کرکٹ میں بڑھنے سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ خواتین بھی اب ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہیں'۔

نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details