اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2021, 6:21 PM IST

ETV Bharat / city

روہنگیا پناہ گزین کو انسانیت کے ناطے جموں میں رہنے دیں: غلام حسن میر

اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کو انسانیت کے ناطے جموں میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

روہنگیا پناہ گزین کو انسانیت کے ناطے جموں میں رہنے دیں: غلام حسن میر
روہنگیا پناہ گزین کو انسانیت کے ناطے جموں میں رہنے دیں

جموں میں 155 روہنگیا پناہ گزینوں کو ہولڈنگ سنٹر میں منتقل کئے جانے کے بعد سیاسی رہنماؤں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ جہاں مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے لیڈران نے روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کو واپس برما بیجھنے کی وکالت کی ہے، وہیں لوگوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹوں پر جموں کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر سے بات کی۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جموں کشمیر انتظامیہ نے 155 افراد کو ان کے اہل و عیال سے الگ کر کے ہولڈنگ سنٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ 'انسانیت کے طور پر ان غریب روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کو جموں میں رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔'

روہنگیا پناہ گزین کو انسانیت کے ناطے جموں میں رہنے دیں: غلام حسن میر
انہوں نے کہا کہ 'برما میں پرتشدد حالات پیدا ہونے کے وجہ سے ہی روہنگیا مسلمان بھارت میں پناہ لینے آئے ہیں۔ یہ مصیبت زدہ لوگ ہیں اور مصیبت آنے پر یہ لوگ بھارت میں اپنی جان بچانے آئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر روہنگیا مسلمانوں میں کوئی غیر قانونی کاموں میں ملوث پایا جاتے ہیں تو اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے نہ کہ ان سب پر جبر کیا جائے'۔
واضح رہے کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق جموں کے مختلف حصوں میں مقیم برما کے تارکین وطن کی تعداد محض 5 ہزار 700 ہے۔ یہ تارکین وطن جموں میں گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے مقیم ہیں۔




ABOUT THE AUTHOR

...view details