جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی سرزمین ہر لحاظ سے زرخیز ہے وقت نے یہاں ایسے موڑ لیے ہیں جن کی تاریخ گواہ ہے، حال ہی میں جموں کشمیر کے ایک تقابلی امتحان کے.اے.ایس میں کامیابی حاصل کرنے والے غازی عبداللہ نے اپنا اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔
دو برس کی عمر میں ہی غازی کے سر سے باپ کا سایہ آٹھ گیا، غازی عبداللہ نے سات برس سرینگر کے ایک یتیم خانہ میں گزارے، وہ زندگی کی دوڑ میں کامیابی کے مراحل طے کرتا چلا گیا، گزشتہ روز غازی عبداللہ نے پبلک سروس کمیشن کی طرف سے نتائج کے اعلان کے بعد کامیابی حاصل کی۔
غازی عبداللہ نے اپنی زندگی کی جدوجہد اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "میں دو سال کی عمر میں اپنے والد سے محروم ہوگیا، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس مالی اور دیگر سہولیات کے لئے والدہ کے علاوہ کوئی معاوین نہیں تھا۔