اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں مبینہ گئورکھشکوں کا حملہ، دو افراد زخمی

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ہندو اکثریتی جموں ضلع میں نامعلوم افراد نے دو مقامی افراد پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ دو بیلوں کو لے کر اپنے گاؤں کی جانب جارہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ شدید طور پر زخمی ہوئے ایک شخص کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

gau rakshak beaten two person for carrying ox in jammu
جموں میں مبینہ گئورکھشکوں کا حملہ، دو افراد زخمی

By

Published : May 8, 2021, 2:04 PM IST

اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور اقلیتی گوجر برادری نے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جموں صوبے میں ماضی میں اس طرح کے متعدد واقعات رانما ہوئے ہیں جب شرپسندوں نے مویسی لے جانے افراد کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق تحصیل بھلوال کے بلاک متھوارکے گاؤں بگانی میں دو مقامی کسان نزدیکی گاؤں سے دوبیلوں کو لے کراپنے گاؤں کی طرف جارہے تھے۔ اس دوران گھات لگاکربیٹھے مبینہ گئو رکشکوں نے ان پرتیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے انہیں لہولہان کردیا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

حملے کا نشانہ بنے افراد کی شناخت میر حسین ولد ولی محمد اور محمدصدیق ولد شاہ محمد کے طور کی کی گئی ہے جنہیں جموں میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

سماجی کارکنان زاہد پرواز چوہدری، گفتارچوہدری، عامرچوہدری، امانت رسول اور کئی سیا سی، سما جی لیڈران نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مانگ کی کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واقعے کی سوشل میڈیاپر ویڈیوز اور لہولہان تصاویر وائرل ہونے کے بعدپولیس سٹیشن گھروٹہ نے حملہ آوروں کے خلاف ایف آ ئی ار نمبر36/2021 ,307,341,323/147/ آئی پی سی اور4/25 ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقا ت شر وع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

'انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام، جموں میں آکسیجن کا بحران'

ایک مقامی سماجی کارکن نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ چندبرسوں میں فرقہ پرستی کوفروغ ملا ہے اور جموں میں اقلیتی فرقے کو نشانہ بنانے کے واقعات کئی بار سامنے آئے ہیں۔

ان کے مطابق سول انتظا میہ اور پولیس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذہب کی آڑمیں قانون کو ہاتھ میں لے کرفرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دینے والے عناصرکے خلاف عبرتناک کارروائی عمل میں لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details