جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقاریب Republic Day Celebrations in Jammu & Kashmir سے قبل سخت حفاظتی انتظامات Tight Security Arrangements کے بیچ پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے فل ڈریس ریہرسل Full Dress Rehearsal کا اہتمام کیا۔
Republic Day Parade in Jammu & Kashmir: یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے فل ڈریس ریہرسل - فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام
یوم جمہوریہ کی تقاریب Republic Day Celebrations سے قبل جموں و کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ پولیس اور سیکورٹی فورسیز کے دستوں نے فل ڈریس ریہرسل Full Dress Rehearsal کا اہتمام کیا۔
یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے فل ڈریس ریہرسل
جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں صوبائی کمشنر جموں اور سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیویژنل کمشنر کشمیر پانڈو رنگ نے فورسیز سے سلامی لی۔ تاہم کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں بھی حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریہرسل کے دوران پولیس اور سیکورٹی کے دستوں کے علاوہ کلچرل اکادمی کی جانب سے پروگرام پیش کیے گئے، جو کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش کئے جائیں گے۔