اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ کے علاقہ ہاڑی میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام - GRB Memorial Trust

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کووڈ سے بچاؤ اور اس کی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح ایس ایس پی پونچھ اندر جیت نے کیا۔

Jk-poo-01-Free medical camp orgnaized at Hari Village of District Poonch
پونچھ کے علاقہ ہاڑی میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

By

Published : Jun 7, 2021, 11:20 AM IST

ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے پی ایچ سی ہاڑی مرہوٹ سرنکوٹ پونچھ میں جی آر بی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مختلف تنظیموں کے اشتراک سے یک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ ونود کمار بھی تھے۔

دیکھیں ویڈیو

کیمپ میں 200 لوگ پہنچے جن کی اسکریننگ کی گئی اور ان میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ جی آر بی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ اور ایڈیٹر ان چیف سی این آئی نیوز بلال بزاز اور بیورو چیف سی این آئی پونچھ، سرپنچ سکندر نورانی نے تعاون کرنے پر ضلع انتظامیہ، سب ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ سی مرہوٹ میں کووڈ کیئر اور صحت کی دیکھ بھال کی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے کووڈ 19 (COVID19) سے متعلق ضروری باتیں لوگوں کو بتائیں۔

اس موقع پر ایڈیٹر ان چیف، سی این آئی، بلال بزاز، چیئرمین جی آر بیگ ٹرسٹ، اشتیاق بیگ، سینیئر ٹریڈ یونین خالد محمود خان قاضی پرویز سی این آئی، انچارج سی این آئی پونچھ/ راجوری، جہانگیر خان، سرپنچ اور سی این آئی بیورو چیف پونچھ، سکندر نورانی، بھٹ یاسر، نائب تحصیلدار ہاڑی مرہوٹ، اختر عباس میر، میڈیکل آفیسر محمد یوسف، نمائندے سی این آئی طارق خان مہنڈر، شفاعت مغل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details