اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل میں 4 جواری گرفتار

ضلع گاندربل میں پولیس نے جوا اڈے پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

گاندربل میں 4 جواری  گرفتار
گاندربل میں 4 جواری گرفتار

By

Published : Aug 1, 2021, 3:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے شادی پورہ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر شادی پورہ کے کمپارٹمنٹ نمبر 11 میں جوا اڈے پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد اختر ڈار، غلام رسول، فاروق احمد گورو اور بشیر احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: سرچ آپریشن کے دوران نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت

پولیس نے ان کے قبضے سے تاش کے پتے اور 11 ہزار 300 روپے بھی برآمد کئے۔ گاندربل تھانہ نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details