جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گرفتار شدہ چار عسکریت پسندوں کی گرفتاری سے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کو پاکستان میں مقیم جیش محمد کے عسکریت پسندوں نے ڈرون کے ذریعہ بھیجے جانے والے ہتھیاروں کو کشمیر تک پہنچانا تھا اور جموں میں یوم آزادی کے دن آئی ای ڈی دھماکہ کرنا تھا۔