جموں و کشمیر کے کشتواڑ فوڈ سیفٹی انسپکٹر پرتیپال سنگھ نے کشتواڑ بازار کا دورہ کیا اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران انہوں نے دُکانداروں کو سخت ہدایت جاری کی کہ ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی و گوشت فروخت کیا جائے۔ مارکیٹ چیکنگ کا خاص مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو تازہ دودھ، سبزی و دیگر سامان بازار میں دستیاب رہے۔ Food Safety Inspector Kishtwar on shopkeepers
کشتواڑ کے لوگوں نے دکانداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'دکاندار اپنی من مرضی کے مطابق سبزی و گوشت مہنگے داموں میں بیچ رہے ہیں۔ جس کے چلتے فوڈ سیفٹی انسپکٹر نے تمام مارکیٹ میں دکانداروں کے ریٹ لسٹ چیک کیا تاکہ وہ لوگوں کو مہنگے داموں میں سبزی یا گوشت نہ فروخت کریں۔