اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں ہائی کورٹ میں پرچم کشائی

ریاست جموں و کشمیر کے ہائی کورٹ میں بار ایسو سی ایشن کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔

پرچم کشائی

By

Published : Apr 26, 2019, 8:51 PM IST

بار ایسو سی ایشن کے صدر بی ایل سلاتھیا نے ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کی سکیورٹی میں تعینات سی آر پی ایف کے اعلی افسر اور کئی وکیل موجود رہے۔

جموں ہائی کورٹ میں پرچم کشائی

جموں ہائی کورٹ دوسرا قانونی ادارہ بن گیا ہے، جہاں قومی پرچم ہمیشہ کے لیے لہراتا رہے گا۔ اس سے قبل جموں یونیورسٹی میں قومی پرچم کشائی کی گئی تھی۔

بار کے رکن کا کہنا ہے کہ اس پرچم کشائی کا مقصد ان ملک مخالف طاقتوں کو جواب دینا ہے جو کہتے ہیں کہ کشمیر میں کسی نے چھیڑ چھاڑ کی تو یہاں کوئی ترنگا سمبھالنے والا نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا محبوبہ مفتی ہوں یا عمر عبدالا ہوں اپنی ریاست میں آج ملک مخالف بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دونوں رہنماؤں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ریاست میں آج بھی کئی ایسے محب وطن ہیں جو ترنگے کو سمبھالنے کی قوت رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details