شعبہ اردو جموں یونیورسٹی Urdu Department Jammu University اور قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان National Council for Promotion of Urdu Language کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی Jammu University میں 'جموں کے اردو صحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ منگل کے روز اختتام پذیر ہوا ہے۔
پروگرام کے پانچویں روز تقریب میں روزنامہ اُڑان کے مدیر اعلیٰ اقبال حسین شاہ کاظمی مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس پروفیسر شہاب عنایت ملک نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔
صدر شعبہ اُردو پروفیسر محمد ریاض بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔نظامت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحت شمیم نے کی۔ وہیں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید منہاس نے پانچ روزہ ورکشاپ کا تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔
ورکشاپ میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں پانچ روزہ ورکشاپ کے انعقاد پر این سی پی یو ایل NCPUL اور شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی Urdu Department کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اِس ورکشاپ کے انعقاد سے صحافیوں کو بہت فائدہ ملے گا۔انہوں نے اُردو اخبارات Urdu Newspapers کو درپیش مسائل ومشکلات کو بھی اُجاگر کیا۔
صدارتی خطبہ میں پروفیسر شہاب عنایت ملک نے کہا کہ اُردو شعبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جموں یونیورسٹی میں سب سے زیادہ ادبی تقریبات اسی شعبہ میں منعقد ہوتی ہیں اور اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ جو موجودہ صدر پروفیسر محمد ریاض صاحب کی سربراہی میں شعبہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
ورکشاپ میں شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر محمد ریاض نے قومی کونسل برائے فروغ اُردو کا مالی تعاون اور یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر کا ورکشاپ کے انعقاد میں رہنمائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر محمد ریاض نے اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچررز، اسکالرز اور عامل صحافیوں کے ساتھ ساتھ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اِس پانچ روزہ ورکشاپ کو کامیاب بنایا۔
انہوں نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد Dr. Aquil Ahmad کا بھر پور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس دوران شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔