اردو

urdu

ETV Bharat / city

Jammu Fire Victims Waiting For Help: آگ ہولناک واردات کے نتیجے میں 32 غریب کنبے بے گھر ہوئے - جموں کے ریزیڈنسی علاقے میں آگ کی تباہی

آگ کی اس ہولناک واردات کے نتیجے میں 32 غریب کنبے کھلے اسمان کے نیچے آگئے ہیں۔ جبکہ چار لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، متاثرہ کنبے راکھ میں تبدیل ہوئے گھریلو مال واسباب کو دیکھ کر رنجیدہ ہیں۔ Jammu Fire Victims Waiting For Help

Jammu Fire Victims Waiting For Help
آگ ہولناک واردات کے نتیجے میں 32 غریب کنبے بے گھر ہوئے

By

Published : Mar 15, 2022, 9:53 PM IST

جموں شہر کے مصروف ترین علاقے ریزیڈنسی روڈ پر کل دیر شام گیس سلنڈردھماکے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران علاقے میں رنج و الم کا ماحول رہا، دور دور سے رشتہ دار، سیاسی رہنما سماجی تنظیمیں متاثرین کی مدد کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ Jammu Fire Victims Waiting For Help

آگ ہولناک واردات کے نتیجے میں 32 غریب کنبے بے گھر ہوئے

علاقے میں لگی آگ کی وجہ سے ایک مکان و دیگر کئی جھگیاں، لاکھوں روپے کے مال و اسباب سمیت مکمل طور سے خاکستر ہوئے ہیں۔ آگ کی اس ہولناک واردات کے نتیجے میں 32 غریب کنبے کھلے اسمان کے نیچے آگئے ہیں۔ جبکہ چار لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، متاثرہ کنبے راکھ میں تبدیل ہوئے گھریلو مال واسباب کو دیکھ کر رنجیدہ ہیں۔

اس حادثات کے پیش نظر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے مدد کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایک سماجی کارکن نے کہا کہ 'وہ متاثرہ کنبوں کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور اس کیلئے آج وہ یہاں پہنچے ہیں، تاکہ متاثرین کی جلد از جلد مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 'متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے انتظامیہ کو ہر ممکن مدد کے ساتھ سامنے آنا چاہئے، تاکہ گرمی شروع ہونے سے قبل ہی ان بے گھر لوگوں کو ٹھکانہ نصیب ہوسکے۔ اس دوران بی جے پی کے قومی ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے بھاری مالی نقصان پر اپنے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آگ کی اس ہولناک واردات میں بے یار ومددگار متاثرین کی فوری مالی مدد کی جائے اور راشن کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details