جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج جموں میں پارٹی ہیڈ کوارٹر شیر کشمیر بون Sher-e- Kashmir Bhawan Jammu میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی J&K Development اور امن و امان سے متعلق مرکزی حکومت کے دعوے زمینی صورتحال کے برعکس ہیں۔ حقیقت یہ ہیں کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڈ کر رکھ دی ہے۔
:فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں، گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اقتصادی بدحالی اور بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ مرکزی حکومت تعمیر و ترقی اور امن و امان سے متعلق غلط اور گمراہ کن دعوے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ریاست کے نوجوانوں کو جموں کشمیر بینک میں نوکریاں فرہم J&K Bank Jobs کی گئی جبکہ جموں کشمیر کے نوجوانوں بے روزگار ہیں۔
انہوں نے کسانوں کے احتجاج Farmers protest کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں۔ جب 750 کسانوں نے احتجاج کے دوران اپنی قربانیں دی تو بھارتیہ جنتا پارٹی کو معلوم ہونے لگا کہ وہ اب 5 ریاستوں کے انتخابات ہار جائیں گے جس کے بعد انہوں نے کسان مخالف قوانین واپس لئے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’11 ماہ تک کسانوں نے مخالفت کی۔ 750 سے زیادہ کسانوں کی موت ہوئی۔ جب کسانوں نے قربانی دی تو مرکز کو تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:Farooq Abdullah: 'حالات کو معمول پرلانے کیلئے بات چیت واحد راستہ'
جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑے منصوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ اس خطے کے بیشتر علاقے پچھڑے ہوئے ہیں اور یہاں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کی زندگی بہتر سے بہتر ہوسکے۔
فارق عبداللہ کے ہمراہ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ایڈوکیٹ رتن لعال گپتا، سابق وزیر مبارک گل بھی موجود تھے۔